لاہور (شوبز ڈیسک ) منفرداداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی تمام توجہ بہتر اداکاری ہے اور اسے مزید بہتری کرنے کی کوشش کررہی ہوں،اداکارہ
سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی کوئی کاروبار شروع کرنے والی ہیں، کیونکہ بہت سی شوبز شخصیات ساتھ ساتھ اپنا بزنس بھی کر رہے ہیںجس پر عائزہ نے کہا کہ ان کو اچھا لگتا ،ہے دوسروں کو کاروبار کرتا دیکھ کر۔
عائزہ خان نے کہا کہ ان کو اداکاری کرنا بے حد پسند ہے۔ اسے ہی وہ یہی کام کرتی ہیں۔ عائزہ نے کہا کہ وہ اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔عائزہ خان نے کہا کہ فی الحال وہ کسی کپڑے یا پرفیوم کے برانڈ کو لانچ کرنے یا کوئی اور کاروبار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں ہیںمگر ان کو اچھے کپڑے زیب تن کرنے کا بہت شوق ہے۔