کراچی (شوبز ڈیسک) داکارہ اوررائٹر جویریہ سعود نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی تعریف کی ہے۔انہوں نےانسٹاگرام پر جویریہ سعودنے بھارتی
ڈانسر کی ایک گردشی ویڈیو شیئر کی جس میں راکھی ساونت عمرے کی ادائیگی کے بعد ایک ایوارڈ فنکشن میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کو عبایا پہنے میڈیا نمائندوں کو خبردار کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ راکھی کہتی ہیں کہ میں اللہ کے گھر سے واپس آئی ہوں۔ تمام آدمی مجھ سے دور رہیں میں پاک ہوں۔ اس ویڈیو میں راکھی یہ بھی کہتی ہیں کہ مجھے لگتا تھا کہ عبایا پہننے کے بعد کوئی مجھے بالی ووڈ میں پوچھے گا نہیں لیکن جب تک خدا کا ہاتھ میرے سر پر ہے۔ میرا رزق مجھے ایسے بھی مل جائے گا۔
راکھی ساونت کی اس وائرل ویڈیو کو جویریہ سعود نے شیئر کیا اوراس کی حوصلہ افزائی کی ۔ سوشل میڈیا صارفین کو بھی ان کی چھوٹی چھوٹی کوششوں کی تعریف کرنے کی تلقین کی،صارفین بھی راکھی ساونت کے اس بدلا و¿ بے حد پسند کر رہے ہیں۔