لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اسٹارریشم نے کہا ہے کہ جو لوگ انسانیت سے پیار کرتے ہیںمیری ان سے بڑی قربت ہوتی ہے۔میں ہر اس
شخص سے کہوں گی جسے خدا کی ذات نے وسائل دئیے ہیں انہیں مستحق لوگوں پر خرچ کرنا چاہیے ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ جو لوگ خدا کی مخلوق سے پیار کرتے ہیں وہ رب تعالی کے بڑے قریب ہوتے ہیں ،اگر ہمارے پاس خدا کی ذات کی قربت حاصل کرنے کا اتنا آسان ذریعہ موجود ہے تو ہم کیوں نہ بڑھ چڑھ کر انسانیت کیلئے کام کریں ۔
اداکارہ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی میں اپنے ہاتھوں سے کھانے بنا کر مستحق لوگوں میں تقسیم کروں ۔ میںسب لوگوں سے کہوں گی آپ اس پر عمل کر کے دیکھیں آپ کو ایسا دلی سکون میسر آئے گا کہ آپ اس کے حصول کیلئے بار بار اس کی کوشش کریں گے۔