لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نے پاکستانی اداکاراں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے کریئر کے دوران
شادی کرکے بچے پیدا کرلینے چاہئیں۔
نجی ٹی وی شو میں بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ہماری انڈسٹری میں اچھی چیزوں کے ساتھ منفی چیزیں بھی بہت آگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آج کل کوئی بھی کسی کو بھی کچھ بھی کہہ دیتا ہے،اداکارہ بشری انصاری نے شوبز انڈسٹری کی اداکاراﺅں کو کا کہ میں انہیں یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اپنے کریئر کے دوران ہی شادی کرکے بچے پیدا کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سوچیں گی کہ بچہ آنے کے بعد کام رک جائے گا تو پھر کچھ نہیں ہوگا۔، میرے علاوہ اداکارہ روبینہ اشرف، صبا حمید اور ان جیسی دیگر خواتین نے اپنے کام کے ساتھ بچوں کی پرورش بھی کی۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ اللہ نے خواتین کو بہت زیادہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، لڑکیاں اگر چاہیں تو ایک وقت میں بہت سارے کام کرسکتی ہیں۔