اسلام آباد (شوبز ڈیسک )معروف اداکارہ صباقمر نے جلد شادی کرنے کا عندیا دے دیا ہے ۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ اب اس مقام پر آگئی ہیں ، جہاں
انہیں لگتاہے کہ اب انہیں زندگی گزارنے کیلئے ایک ساتھی کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں ایسا شخص موجود ہے ۔وہ ابھی اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہیں گی ،لیکن وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور اس کیلئے وقت صحیح ہے ۔ صباقمر ان دنوں ڈرامہ سیریل "تمہارے حسن کے نام" میں مرکزی کردار ادا کر