کراچی( شوبز ڈیسک ) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےتیسری بار طلاق کی خبروں پر اپنا سخت ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ میں میرا اور شوہر بلال
پرسکون نیندیں سو رہے ہیں جن کی نیندیں حرام ہو رہی ہیں وہ ا پنی فکر کریں ۔
ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں ا±نہوں نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کی ۔ ریحام نے کہا ہے کہ میں 12 شادیاں کروں اور 12 بار طلاق لوں یہ میرا مسئلہ ہے، اس سے کسی کو کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں میں یہ بات بھی کہنا چاہوں گی کہ جتنی توجہ لوگ میری زندگی پر دے رہے ہیں ۔اتنی توجہ لوگ اگر اپنی ازدواجی زندگی پر دیتے ،اپنے کیریئر پر دیتے، اپنے بچوں پر دیتے یا اپنی بہن کی شادی پر دیتے تو صورتِ حال کچھ مختلف ہوتی۔
ریحام نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ لیکن مسئلہ اس پارٹی میں یہ ہے کہ یہاں صرف پارٹی ہی ہوتی رہتی ہے اور ہمیشہ دوسروں کے ہی بارے میں بات ہوتی رہتی ہے،ا±نہوں نے اپنے شوہر مرزا بلال کی طرف اشارہ کر کے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے شوہروں پر توجہ دیں کیونکہ میرے شوہر کافی زیادہ ڈیمانڈنگ ہیں تو میں ایسی چیزوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دے سکتی۔
ریحام نے طلاق کی خبریں پھیلانے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی نیند خراب ہوئی،لیکن میں بہت پ±رسکون نیند سو رہی تھی اور میرے دونوں فون بھی بند تھے۔