
کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ نوشین شاہ نے لندن کے دورے کےدوران غلطی سے خنزیر کا گوشت کھانے کا اعتراف کرلیا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ دورہ لندن کے دوران ان کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آگیا تھا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ ایوارڈ شو کی تقریب کے لیے وہ لندن گئی تھیں، ایک دن بوفے میں ناشتہ کررہی تھیں۔ااس دوران انہوں نے ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھا لی۔ اس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو انہیں پسند نہیں آیا بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ خنزیر کا گوشت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب معلوم ہوا کہ انہوں نے خنزیر کا گوشت کھا لیا ہے تو وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا۔
اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ کہ اس واقعے کے بعد وہ اب ہر جگہ شیف سے پہلے تصدیق کرتی ہیں کہ کھانا حلال ہے یا نہیں۔





































