
کراچی(شوبز ڈیسک ) داکارہ و ٹی وی ہوسٹک ندا یاسر نے کہا ہے کہ اداکاری کرنا میزبانی سے زیادہ مشکل کام ہے۔
ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے کہا کہ اداکاری سے دوری بچوں کی بہتر دیکھ بھال کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جس سے ان کا گھر اور بچے ڈسٹرب نہ ہوں اسی لیے میزبانی کو اداکاری پر فی الوقت ترجیح دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا میں نے ہر دن خود کو پالش کیا اور آج تک کر رہی ہوں ۔ اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہوں۔ندا نے اداکاری کے حوالے سے کہا کہ سکرپٹ پڑھنا پڑتا ہے۔ کردار کو سمجھنا اور پھر اس میں ڈ ھالناپڑتا ہے جبکہ میزبانی میں ایسا نہیں ہے، ہم جو حقیقت میں ہیں ویسے ہی نظر آتے ہیں اس میں بناوٹ نہیں کرنی پڑتی ۔





































