
کراچی( شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ نازش جہانگیرنے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں مغرور کہتے ہیں ،جب کہ وہ مغرور نہیں بلکہ انتہائی
معصوم ہیں اور پیاری ہیں۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں ،اور وہ کئی سال تک علاج کرواتی رہیں مگر کبھی نیند کی گولیاں استعمال نہیں کیں۔
اداکارہ نے کہا کہ معروف شخصیت ہونے کے باوجود وہ ذہنی صحت پر کھل کر بات کرتی ہیں تاکہ لوگوں میں ڈپریشن سے متعلق شعور اجاگر ہو، پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے شکوہ کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں دیکھتے ہی کہتے ہیں کہ وہ مغرور ہیں جب کہ وہ انتہائی معصوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاید ان کی شکل ایسی ہے کہ لوگ انہیں دیکھتے ہی مغرور کہتے اورسمجھتے ہیں جب کہ ان میں کوئی غرور نہیں، البتہ وہ پیاری ضرور ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ خدا نہ کرے کہ ان میں کبھی غرور آئے۔




































