
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اور ان کے شوہرکا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔فریال محمود نے
کورونا کے آغاز میں مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کرلی تھی اور دونوں کے درمیان مارچ 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی شادی کو کم عمری کی شادی قرار دیا اور کہا کہ دراصل وہ اور ان کے شوہر اس وقت شادی کیلئے تیار نہیں تھے۔ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی وجہ سے انہیں شادی کرنی پڑی۔
فریال محمود کا کہنا تھا کہ کورونا آنے کے بعد ان کے شوہر دانیال راحیل کی والدہ نے صحت کے مسائل کا خوف ظاہر کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی وہ شادی کرلیںجس وجہ سے انہیں جلد شادی کرنی پڑی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت وہ ذہنی طور پر بھی شادی کے لیے تیار نہیں تھی، اگر وہ اب شادی کرتیں تو ٹھیک تھا، اب ان کی عمر اچھی ہوچکی ہے۔ باصلاحیت اور بے باک خیالات کا اظہار کرنے والی اداکارہ فریال نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دانیال راحیل سے اپنی نہیں بلکہ والدہ کی مرضی سے شادی کی اور گزشتہ چند برسوں میں خود کو قریب سے جاننے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں زندگی میں بہت کچھ دیکھ لیا ہےجو تجربات اب ہیں اگر وہ شادی سے قبل ہوتے تو شاید صورتحال کچھ مختلف ہوتی لیکن اب جلد ہی پھر سے سیٹل ہو جاﺅں گی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل مسلسل کام اور پڑھائی میں مصروف رہی اپنے لیے کبھی وقت ہی نہیں نکال سکی کہ خود کو جان سکوں۔یہ دانیال راحیل تھا جو زندگی میں آیا تو معلوم ہوا کہ زندگی کیسے جیتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ زندگی میں ٹھہراﺅ کتنا ضروری ہے۔فریال محمود نے کہا اب نہ صرف زندگی میں ٹھہراﺅآگیا بلکہ اب زندگی جینا بھی سیکھ گئی ہوں، گزشتہ چند برسوں میں بہت کچھ سیکھا ہے۔




































