
لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لیے نیا چیلنج لے کرآتا ہے، اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے
شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں ،لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں۔ فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔
عائشہ عمرنے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں،میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی لیکن اس کامیابی کوپانے کیلئے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔
اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے،عائشہ عمر نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے لیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔




































