
کراچی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے شوبز شخصیات کومنافق قرار دے دیا۔
مائرہ خان حال ہی میں ایک ٹی وی شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر بات کی،شو کےایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے ان سے کہا کہ وہ ایک لفظ کا استعمال کرتے ہوئے شوبز شخصیات کو بیان کریں۔اداکارہ نے فوری جواب دیتے ہوئے ”منافق“ کہا۔
اداکارہ مائرہ خان نے یہ بھی دعوی کیا کہ آج کے ڈراموں میں بہت زیادہ لڑائی اور منفی چیزیں دکھائی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں بھی سیاست ہی دکھائی جارہی ہے،ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سیاست دان سیاست کم اور ڈراما زیادہ کرتے ہیں۔




































