
لاہور (شوبز ڈیسک )معروف اداکارہ ہ وٹی وی میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کو کالج کے زمانےسے جانتی ہوں۔ انہوں نے چہرے پر
کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔
عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران مریم نواز کی خوبصورتی سے متعلق انکشافات کیے،اداکارہ عفت عمر نے انٹرویو کے دوران مریم نواز کی 50 سال کی عمر میں بھی بے مثال خوبصورتی اور جوان جِلد پر بات کی ہے۔
ٹی وی میزبان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مریم نواز حالیہ دور میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاست دان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اعلی، مریم نواز قدرتی طور پر اتنی خوبصورت جِلد کی مالک ہیں۔
میزبان سے مریم نواز کے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرجری والا چہرہ پتہ چل جاتا ہے کہ اس چہرے پر کوئی کاسمیٹک سرجری کی گئی ہے۔ ہاں وہ اپنا خیال رکھتی ہوں گی۔وہ اچھی کریمیں لگاتی ہوں گی۔ ہر عورت کریمیں لگاتی ہے مگر انہوں نے اپنے چہرے پر کوئی سرجری نہیں کروائی ہے۔
اداکارہ عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز خوبصورت عورت ہیں، ان کا کالج کے زمانے میں تھوڑا وزن زیادہ تھا، اس وقت بھی مریم نواز کے چہرے سے روشنیاں نکل رہی ہوتی تھیں۔




































