
کراچی (شوبز ڈیسک) سینئراداکارہ حنا خواجہ بیات نے عربی حروف لباس پہننےٓکی وجہ سے لاہور میں ہراساں کی گئی خاتون کے حق میں بات
کرتے ہوئے کہا ہے کہ معافی عورت کو نہیں بلکہ ان مردوں کو مانگنی چاہیے تھی جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی۔
حنا خواجہ بیات نے اپنی ویڈیو میں اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ عربی حروف کا لباس پہننے والی خاتون نے معافی کیوں مانگی؟ معافی ان مردوں کو مانگنی چاہیے تھی جنہوں نے انہیں ہراساں کیا۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں ہی سوال اٹھایا کہ کیا ہم مسلمان کہلانے کے لائق ہیں؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم کسی عورت کو اس کے لباس کی وجہ سےبازار میں ہراساں کرتے؟ انہیں مار ڈالنے کی دھمکیاں دیتے؟ اور پھر اس سے معذرت کرواتے ہیں؟ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان مردوں کی جانب سے معافی مانگنے کے ساتھ سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص یہ جرات نہ کر سکے کہ وہ قانون اور مذہب کے دائرے سے باہر نکل کر کسی عورت پر انگلی یا ہاتھ اٹھا سکے۔




































