
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ شوہر نے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔
حال ہی میں اشنا شاہ نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی ۔پوڈ کاسٹ کے دوران شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی دوسرے انسان کی وجہ سے شادی میں تاخیر کرنا بیوقوفی ہے۔
انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو اپنی شادی روکنی ہے تو اپنے کیریئر کی وجہ سے روکیں۔ اپنے والدین کی خوشی کی وجہ سے روکیں یا اپنے معاملات کی وجہ سے روکیں۔ کسی آدمی کی وجہ سے کبھی اپنی شادی میں تاخیر نہ کریں۔
اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ شادی کے متعلق کیا کہیں گی کب کرنی چاہیے اورآپ کی شادی کیسے ہوئی؟اشنا شاہ نے بتایا کہ میرے شوہر مجھ سے ملے اور انہوں نے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ صرف یہی نہیں بنا وقت ضائع کیے صرف ایک سال کے اندر اندر ہماری بات پکی ہوئی اور ہم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔




































