لاہور (شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں سے بڑا جھوٹ بول دیا جو کہ جلدہی پکڑ میں آگیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ جاری کی، جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے اپنے فینز کے سامنے بڑی بات کہہ ڈالی۔بادل اور حسین موسم والے پس منظر کے سامنے اداکارہ نے ایسے حسن کے جلوے بکھیرے کہ ہر دیکھنے والا دیوانہ وار تعریفیں کرنے پر مجبورہوگیا۔
اداکارہ نے مذکورہ فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے حیران کن دعوی کیا کہ انہوں نے کوئی میک اپ نہیں کیا ،ہوا جبکہ حیرت کی بات یہ کہ ساتھ ہی انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کو بھی ٹیگ کیا ہوا تھا۔
اداکارہ عائزہ خان کے نو میک اپ دعوے پر صارفین میدان میں آگئے اور طنزیہ وار کرتے ہوئے لکھا کہ نو میک اپ واقعی؟؟ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،ہمیں بیوقوف بنانا بند کریں اچھا خاصا میک اپ کیا ہوا ہے۔