
ممبئی( شوبز ڈیسک ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا۔
اداکارہ ہانیہ عامرکا کہنا تھا کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے،انہوں نے اپنے کامیاب کیرئیر کا کریڈٹ عالیہ بھٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سے پروجیکٹس صرف اس وجہ سے ملے کہ میری شکل عالیہ بھٹ سے ملتی ہے، اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ بہت با صلاحیت اور زبردست اداکار ہیں جبکہ دپیکا پڈکون اور رنبیرکپور بھی مجھے پسند ہیں۔ ہانیہ عامر بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے برطانیہ میں کنسرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔





































