
ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو پیغام بھیج دیا ہے ۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی
عبدالقوی کی شادی کی پیش کش کے باعث خبروں میں ہیں۔ مفتی قوی نےایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اداکارہ راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہش مند ہیں ،انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی،راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔بھارتی اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں۔
راکھی نے کہا کہ مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں، لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں آ سکتی؟ جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟راکھی سانت نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔





































