
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ عفت عمر نے26سال پرانے میگزین کے سر ورق پر شائع ہونے والی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے
سوشل میڈیا پلیٹ فرم پر ”شی میگزین“ کے اپریل 1994ء کے شمارے کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے لباس کے ساتھ سفید موتیوں والے زیورات زیب تن کر رکھے ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ”جَب تلک ______ قْوتِ تَخّیل ہے،آپ ___ پہلو سے اْٹھ نہیں سَکتے“۔





































