
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار شہروز سبز واری35برس کے ہو گئے۔ انہوں نے 2008ء میں فلم”کھلے آسمان کے نیچے“ سے اداکاری کے
شعبے میں قدم رکھا اس کے بعدانہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ صدف کنول نے ان کی 35ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شہروز سبزواری ان دنوں ڈرامہ سیریل”نند“ میں دکھائی دے رہے ہیں۔





































