
کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی 12ویں عالمی اردو کانفرنس کے
موقع پر ادب کی تین بڑی شخصیات کو چار لاکھ روپے کیش کے ساتھ لائف ٹائم اچویمنٹ ایوارڈ دیا گیا جن میں امر جلیل،اسد محمد خان، افتخار عارف شامل تھے۔
افتخار عارف نے کہا کہ میری زندگی میں بہت ایوارڈ ملے مگر ادب کی سب سے بڑی تنظیم کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ پر بہت خوشی ہے۔
اسد محمد خان اور امر جلیل نے آرٹس کونسل کا شکریہ ادا گیا۔ جب کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے دانشوروں نے اپنے تاثرات میں اس کانفرنس کو کامیاب اور ثود مند قرار دیا ۔
اس کے ساتھ ہی چا روزہ اردو کانفرنس اختتام ہوئی۔۔صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں اس کانفرنس کو پاکستان کی یکجہتی کانفرنس قرار دیا جبکہ سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔




































