
نیویارک(شوبزڈیسک) ہالی وڈ اداکار لیوک پیری 52 سال کی عمرانتقال کرگئے
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز” بیورلے ہلز اور ”ریور ڈیل“ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار لیوک پیری کو فالج کے حملے کے باعث گزشتہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز دنیا سے چل بسے۔
اداکار لیوک پیری کے ایجنٹ آرنلڈ ربنسن نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ لیوک پیری 11اکتوبر 1966ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے نہ صرف ٹی وی سیریز بلکہ فلموں میں بھی نام کمایا۔ انہیں 1990 میں ٹی وی سیریز ” بیورلے ہلزسے شہرت ملی۔ یہ شو 10 سیزن تک چلا تھا۔




































