
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماورہ حسین کےانسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد سات ملین ہوگئی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام
پراداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ اب ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے۔
ماورہ کے انسٹا گرام اکاونٹ پر 7ملین فالوورز ہیں جبکہ خود انہوں نے صرف 57انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور اب تک صرف 959انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔ اداکارہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی ، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کےساتھ مختلف تقاریب اور سیروتفریح کے دوران گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔





































