
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔ جنت مرزا کو فوٹو اینڈ
ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بعد جنت مرزا انسٹاگرام پر بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں،کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے تین ملین فالوورز کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی دو نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریبا 3 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔





































