
اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات
بڑھنے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 636 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں 35 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک ملک بھر میں 64 ہزار کنفرم کیسز موجود ہیں۔ پاکستان میں 24 گھنٹے میں 57 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں 157 لوگ وینٹی لیٹرز پر ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس وجہ سے پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات بڑھنے کا امکان ہے۔
معاون خصوصی ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرپروہی مریض جاتے ہیں جن کے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑجاتے ہیں، تاہم ہمارے پاس وافرمقدارمیں وینٹی لیٹرزاور بیڈزموجود ہیں۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 3لاکھ 62ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق سسٹم سے کل آگاہ کروں گا۔ ایک ایسا سسٹم بنایاہے جو ہمیں اسپتالوں کی صورتحال سے آگاہ رکھے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا سے انتقال ہونے والوں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیاہے۔ کورونا سے فوت ہو





































