
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں۔2
ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی تجویز زیر غور نہیں۔عالمی ادارہ صحت نے صرف وبا کو دیکھنا ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے ایک بیان میں ڈاکٹرظفرمرزانے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خود مختار فیصلے کئے ہیں اور کوروناوائرس کے معاملے پرسوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ اونے صرف وباکودیکھناہوتاہے، ڈبلیوایچ اوکی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں، پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ایس اوپیزپرعمل کرناہماری اولین ترجیح ہے، کوروناوائرس کیساتھ زندگی کوبھی چلاناہے، کوئی پتہ نہیں وائرس کتناعرصہ رہناہے، جوسیکٹرزبندہیں وہ بندہی رہیں گے، عوام نے سمجھاکوروناعیدکے بعدختم ہوجاناہے اور احتیاط نہ کی، آنیوالے دنوں میں کوروناکے کیسزبڑھتے ہوئے نظرآرہے ہیں، عوام کیلیے جوبہترہے وہ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کا آپشن موجودہے۔





































