
کوئٹہ(ویب ڈیسک،مانیٹرنگ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی
حمایت ترک کر دے، کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے۔
کوئٹہ میں اتوار کو پی ڈی ایم کا تیسرا جلسہ منعقد ہواجس میں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پرشدید تنقید کی گئی۔
پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی، محمود خان اچکزئی، اخترمینگل، ڈاکٹرعبدالمالک اور دیگر رہنماؤں نے بھی جلسے سے خطاب کیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شکر سے ویڈیو لنک خطاب میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ وزیر اعظم عمران خان فوج، آئی ایس آئی اور عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں، پورا ملک ایک طرف اور سلیکٹڈ اور ساتھی دوسری طرف ہیں۔
نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک میں لوگ آج بھی اٹھائے جا رہے ہیں، کوئی پتا نہیں انہیں آسمان کھا گیا یا زمین نکل گئی،دکھی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو دیکھتا ہوں تو دْکھ ہوتا ہے کہ کب تک یہ سب ہوتا رہے گا،ہماری طاقت اپنوں پر استعمال کی جاتی رہے گی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو تباہی کے دھانے پر دھکیل دیا گیا ۔
مولانا فضل الرحمن نے فرانس اور ڈنمارک کی دیواروں پر پیغمبر اسلام کے خاکے چسپاں کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ کراچی میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ساتھ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اخلاقی دیوالیہ پن‘ قرار دیا۔محسن داوڑ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک مہمان کو ائر پورٹ پر روکا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
مریم نواز نےکہاکہ خطاب میں کہا کہ کٹھ پتلیوں کا کھیل اب ختم ہونے والا ہے، ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا۔





































