
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے تقدس اور تحفظ کو آئینی، سیاسی
اور اخلاقی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ، پی ڈی ایم کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات حکومتی ترجمانوں کا منگل کو اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مہنگائی، اپوزیشن کے بیانئیے اور قومی سلامتی پر مشاورت کی گئی ۔
اجلاس میں ایاز صادق کے بیان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کو کاو¿نٹر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ریاستی اداروں کے تقدس اور تحفظ کو آئینی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے۔
اجلاس میں پارٹی ارکان کا ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی ارکان کا کہناتھا ایاز صادق اور پی ڈی ایم قیادت کے بیانات سے ان کا ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا۔وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔ان کے کرپشن کے کیسز کو عوام کے سامنے لایا جائے۔





































