
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کو ان کا
ذاتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف بارے فردوس صاحبہ کا ذاتی تجزیہ یا خیال ہو سکتا ہے، یا پھر ان کا بیان آﺅٹ آف کون ٹیکسٹ چلا گیا۔ ریکارڈ کی درستگی کے لئے، یہ بات درست نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے یہ بات درست نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے کہنے پر آرمی چیف نے بلاول کو کال کی تھی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو اداروں اور صنعتوں کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہضم نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی میں 50 فیصد سبسڈی دے کر عمران خان نے صنعتوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صنعتیں بھرپور صلاحیت سے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد صنعتیں کھولنا بہترین فیصلہ تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ صنعتوں کے کھلنے سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ نوکریاں عمران خان کے وعدے کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ پہلے اداروں پر حملے اور اب منتیں، یہ ہے ان کی اصلیت۔ انہوں نے کہا کہ جعلی انقلاب بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔





































