
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کورونا وائرس کے کی
دوسری شدید لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ایک دو روز میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جائے گا،کورونا وائرس کی شرح ساڑھے 7فیصد تک پہنچ چکی ہے ،۔
حکومت اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات طویل اور موسم گرما کی تعطیلات محدود کیں جائیں ، ، جہاں بھی اجماع ہوگا وہاں کورونا وائرس پھیلے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرا تعلیم نے کورونا وائرس کی دوسری شدید ترین لہر پر کوشش کی کہ پہلے مرحلے میں پرائمری ، پھر آٹھویں اور پھر کالجز یونیورسٹیز کو بند کیا جائے لیکن کورونا وائرس کے کیسز میں جس تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات اور وزارت تعلیم کے درمیان تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر جلد دستخط ہونے جارہے ہیں۔





































