
راولپنڈی( ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین نے جھڑپ کے دوران4 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ ہوئی، یہ جھڑپ نیلم ویلی کے دوسری طرف مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے میں ہوئی۔
یہ جھڑپ سات نومبر کی رات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی فوج کو اپنی عوام کے سامنے شدید ہزیمت اٹھانی پڑی۔ بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ وادی میں ذلت کا سامنا کرنے پر خفت مٹانے کے لئے 13 نومبر کو بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، سویلین آبادی پر فائرنگ سے 4 شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے لیپا نیلم ویلی جورا سیکٹر شاہ کوٹ باغ ویلی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔





































