
کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے
2024ءکے آرٹس اور کامرس گروپس کے پرائیویٹ امیدواراپنے امتحانی فارمز اور فیس بروز جمعہ یکم مارچ 2024 سے جمعرات 21مارچ 2024 ءتک جمع کرواسکتے ہیں۔
امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار امتحانی فارم اور فیس واو¿چر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاو¿ن لوڈ کر کے مکمل طور پر بھرکر 17یا زیادہ گریڈ کے سرکاری افسر سے تصدیق کروائیں اور ضروری دستاویزات منسلک کرنے کے بعد بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔
طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاو¿نٹ نمبر یو بی ایل ،سی ایم ایل252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں۔
طلبہ جمع کرائی گئی فیس کا واو¿چر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔
وہ طلبہ جوناگزیر وجوہات کی بنا ءپر درج بالا تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعہ 22 مارچ سے پیر 15 اپریل تک اور ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 16 اپریل سے بروز پیر 29 اپریل 2024ءتک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔
امتحانی فارم کے ساتھ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کی یا اپنی پرانی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، میٹرک کے سرٹیفکیٹ یا مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ منسلک کرنا لازم ہوگا۔





































