
افروزعنایت
دریائے سوات میں سیلاب کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد ڈوب گئے۔بڑا درد ناک سانحہ تھا جس نے ہلا کر رکھ دیا ۔بڑی
خوشیوں کے ساتھ متاثرہ خاندان سیر وتفریح لے لئےگیاہوگاجس میں بچے بوڑھےجوان مرد اور خواتین سب شامل تھے۔افسوس کہ یہ قیمتی جانیں اس ناگہانی حادثے کا شکار ہو گئیں ـ
مذکورہ بالا یہ تمام افراد سیر وتفریح سےلطف اندوزہورہے تھےاوروڈیوزاورسیلفی لےرہے تھےکہ دریا کی خطرناک لہروں کی لپیٹ میں آگئے ،جس سے بچنے کے لیے انہوں نے اس پاس کے لوگوں کو مدد کے لئے پکارنا شروع کیا۔
اپنے آپ کو اس طغیانی سے بچانے کے لیے یہ متاثرہ خاندان ایک چھوٹی سی چٹان نما جگہ پر کھڑے لوگوں کی مدد کے منتظر تھے کہ ابھی ریسکیو کے مدد گار ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہمیں اس سیلاب کی طغیانی سے نکالیں گےلیکن افسوس بے حد افسوس کوئی نہ آیا، اس پاس کے لوگوں نے اپنی سی کوشش کی ،پینتالیس منٹ تک وہ اس مٹی کے چھوٹےسےٹیلےپرکھڑے مدد کے لیے چیختے رہے اور ایک ایک کرکے اپنے پیاروں کے سامنے طغیانی کی لپیٹ میں آکر لہروں نےانہیں کہیں سی کہیں پہنچا دیا ،اس طرح پوراخاندان موت کے منہ میں چلا گیا ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قصور کس کا ہے ؟؟؟؟
آزمائشیں ،تکالیف ،حادثات سب اللہ کی طرف سےآتےہیں لیکن اللہ رب العزت نے انسان کواشرف المخلوقات کا درجہ عطا فرمایا ہے ،وہ نہ صرف اپنے رب سے مشکلات سے بچنے کی دعائیں مانگتا ہےبلکہ ہر معاملےمیں اپنےعقل وشعور کو استعمال کرتا ہے تاکہ اللہ رب العزت اسے ان آفات اور پریشانیوں سے بچائے ۔ احادیث مبارکہ سےہرچیزاورمشکٓل وپریشانی سےبچنے کےلئےدعائیں موجود ہیں ،یقینا ًیہ دعائیں ہمارے راستے کی مشکلات سے ہمیں بچاتی ہیں لیکن کیااس سانحہ میں اتنی قیمتی جانیں اس خاندان کی بے احتیاطی کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں یا ایسے تفریح مقامات پر حکومت کی طرف سےناقص انتظامات کی وجہ سے یہ المناک واقعہ رونماہوا ۔ اس خاندان کی بے احتیاطی تو یقیناً تھی لیکن حکومت کی ریسکیو ٹیموں کاتوایسے تفریح مقامات پر ہر وقت جدید حفاظتی انتظامات کے ساتھ الرٹ رہنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اکثر وبیشتر دوسرے ممالک میں بھی اس قسم کےواقعات پیش آتےرہتے ہیں لیکن بروقت امداد ملنےسےانسانی جانیں بچ جاتی ہیں یا متاثرہ افراد بڑے نقصانات سے بچ جاتےہیں بلکہ آئندہ آنے والے وقت کے لیے مزید اقدامات کرتے ہیں ــــ
وطن عزیز میں اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں تو چند ہفتوں تک عوام اور میڈیا پر خوب شور مچایا جاتاہے لیکن حکام کی طرف سے اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں ،لہٰذا ایسے حادثات سے عوام کو بھی سبق حاصل کرنا چاہیے، احتیاط برتیں اور اوپری سطح پر متعلقہ اداروں کو بھی تفریح مقامات پر جدید حفاظتی انتظامات کرنے چاہئیں جیساکہ مذکورہ بالا حادثے کے وقت فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے یقینی طور پر کچھ جانوں کو ضرور بچایا جا سکتا تھا لیکن تقریباً ایک گھنٹے تک اس قسم کی کوئی اعلیٰ پیمانے پر مدد متاثرہ خاندان کو نہ مل سکی جس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں قیمتی جانیں موت کے منہ میں چلی گئی ــــ لہذا حکومت کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھتے ہوئے اعلیٰ اقدامات کرنے چاہیے اور حفاظتی انتظامات کا مکمل بندوبست کرنا چاہئیں ۔




































