
افروزعنایت
رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو منصب نبوت سے سرفراز کرنے کے لئےاسوہ حسنہ اور معتبر ترین خوبیوں سے آراستہ کرکے اس کائنات میں
رحمت العالمین اور آخری نبی بناکر بھیجا،سبحان اللہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کس کس خوبی کو بیان کیا جائے ،ہر خوبی امت مسلمہ کے لئے زندگی گزارنے کے لیے ایک اعلیٰ و بہترین نمونہ اور باعث فخر ہے؛ کبھی آپ طبیب نظر آتے ہیں اور ایسے طبیب کہ ساڑھے چودہ سو سال گزرنے کے باوجود آپ کے بتائے ہوئے طبی اصولوں پر آج جدید سائنس بھی حیران ہے اور آپ کے ان بتائے ہوئے نسخوں کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے دوائیوں میں استعمال کر رہے ہیں ــ۔بحیثیت ا یک معلم جس نے عرب کی جہالت کو اجالوں میں بدل دیا۔ ایسی شمع روشن کی کہ گمراہی و جہالت کے اندھیرے ختم ہو گئے ــ غلاظت سے پاک معاشرہ تشکیل عمل میں آیا ـــ۔کبھی اعلیٰ پائے کے سیاست دان کے طور نظر آتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرتب کردہ سیاسی اصول و ضوابط .نے رعیت کو آپ کا دوست اور وفادار بنادیا اور پر سکون و پر امن معاشرے میں غریب و امیر سب چین کی زندگی بسر کرنے لگے ــــ،ایسے رہنما دانشور و رہبر بن کر جلوہ افروز ہوئے ، جس کی مثال عرب تا عجم کہیں نہیں دکھائی دیتی ــــ ۔سبحان اللہ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان ہی خوبیوں نے اہل عرب کو راہ ھدایت تک پہنچایا بتوں کی پوجا کرنے والے ایک معبود حقیقی کے سامنے سر بسجود ہو گئے ــ۔ایک منصف و ہادی جس نے دنیا کو حیران کر دیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انصاف اور دانشورانہ فیصلوں سے کافر اور کٹر دشمن بھی کلمہ پڑھنے پر مجبور ہو گئے. ـ۔ دوسری طرف دیکھیں تو بحیثیت ایک عام انسان کی طرح اپنے تمام رشتوں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن سلوک پوری امت مسلمہ کے لیے ایک خوبصورت نمونہ ہے ۔
شوہر کے روپ میں آپ کے کردار کو دیکھیں تو بے مثال, تمام ازواج مطہرات سے مساوی سلوک ان کو مکمل حقوق و تحفظ فراہم کرنا ، وقت ضرورت ا ن کی دلجوئی کرنا آپکی طبیعت کا خاصہ تھی۔ بحیثیت باپ تو کوئی آپ کا ثانی نہیں شفقت پیار اور متوازن لب لہجہ اور دختران نبی صل اللہ علیہ وسلم کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تربیت کی وہ ہم سب کے لیے باعث فخر و باعث تقلید ہے.
کس کس خوبی کو بیان کیا جائے آپ کی ذات اقدس تو بندگان خدا کے لئے سر چشمہ ہدایت ہے ، ہر خوبی سے مکمل آراستہ اور مزین ، اسی لیے تو قرآن پاک میں اللہ فرماتے ہیں کہ، اے مسلمانوں تمہارے لیے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے۔ اس ارشاد باری تعالیٰ میں ہم سب کی زندگیوں کو روشن کرنے کے لئے قیمتی خزانہ چھپا ہوا ہے۔اس خزانے کو کب اور کس طرح استعمال کیا جائے وہ آپ کی سیرت مبارکہ کے مطالعہ اور پھر اس پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم مستفید ہو سکتے ہیں اور آپ کی سیرت طیبہ چلتا پھرتا قرآن ہے، یعنی اللہ کو راضی کرنے کا یہی راستہ ہے ۔اسی لئے رب العزت نے اپنی اطاعت کے ساتھ اپنے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم فرمایا ہے ،ـــ آپ کی سیرت طیبہ کے سنہری اصولوں کا سلسلہ نا ختم ہونے والا ہے ۔ آج وہی بندہ دنیا میں کامیاب اور پر امن و پر سکون زندگی گزار رہا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزار رہا ہے۔
فی زمانہ ہر دوسرا بندہ مشکلات کا شکار ہے ،پریشانیوں اور مسائل میں گھرا ہوا ہے ،جبکہ ان سب کا حل تو ہمارے پاس موجود ہے ،اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ،سنت مبارک ، احادیث مبارکہ ،کا بغور مطالعہ اور اسکی پیروی ہر درد اور مشکل کی دوا ہے ،سبحان اللہ
پھر یہی اطاعت اللہ کے ساتھ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بندے کی آخرت کو بھی سنوار سکتی ہے سبحان اللہ
دنیاوی خزانہ اور آخرت کے لئے بھی خزانہ ،،سبحان اللہ الحمدللہ




































