
افروزعنایت
تاریخ اسلامی رب العزت کے ایسے معتبر و عظیم ہستیوں کے کارناموں سے مزین ہے جن کے قول و
فعل اور ان کا طرز زندگی رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے لئے نصیحت اور ہدایت کا ذریعہ ہیں ،سبحان اللہ
ان ہی مبارک ہستیوں میں سرداران جنت امام حسین بھی شامل ہیں، ـ محرم الحرام کی دس تاریخ آپ کی شہادت کا دن ہے ـــ،اسلامی نئے سال کا آغاز محرم الحرام کے معتبر مہینے سے ہوتا ہے ، اس مہینے کو اسلامی مہینوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس مہینے میں کئی اہم واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں ایک اہم اور سبق آموز واقعہ شہادت امام حسین بھی ہے ۔
رب العزت نے اس عظیم ہستی یعنی امام حسین رضی تعالیٰ عنہ کو ایک طرف تو نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا اعزاز عطا فرمایا، دوسری طرف نواسہ رسول کی شہادت اسلامی شریعت کی سرفرازی اور بلندی کے لئے عظیم قربانی کا درجہ رکھتی ہے ،جس نے رہتی دنیا تک کیلئے ایک منفرد و اعلیٰ مثال پیش کی ہے ۔
شہادت امام حسین یعنی کربلا کا واقعہ زاتی مفادات کے حصول کے لئے نہیں بلکہ شریعت اسلامی کے نفاذ امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے ظہور پذیر ہوا ـــ
خصوصاً آج کے امت مسلمہ کے حالات کے پیش نظر امام حسین رضی تعالیٰ عنہ کی بلند ترین شخصیت ان کے قول فعل کی ہمیں اشد ضرورت ہے ،میں ناقص علم سوچ رہی تھی کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،امام حسین اپنی اسلامی ریاست میں غیر شرعی احکام اور حکمران کی بد فعلی کو برداشت نہ کر سکے، اگر آج کے دور کے امت کے حالات کو دیکھتے ، نہتے فلسطینیوں پر یہود ونصاری اور کفار کا ظلم و تشدد اور مسلمانوں کی بے حسی کو دیکھتے تو نہ صرف دشمنان اسلام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ جاتے بلکہ یقیناً غفلت میں ڈوبے مسلمانوں کو بیدار بھی کرتے کہ اٹھو ان دشمنان اسلام سے جہاد کرو کیونکہ وہ اپنی مختصر تعداد جس میں صرف ان کے اہل وعیال ہی شامل تھے ۔
بے تیغ یزید کی طاقت کے سامنے ڈٹ گئے تھے، ــ بے شک آج کے ان موجودہ حالات میں امام حسین جیسے مجاہدین کی اشد ضرورت ہے جو اسلام کا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں ـــ۔




































