
افروزعنایت
سندھ کی زمین اس لحاظ بھی قابل تعریف ہے کہ یہاں اللہ رب العزت کے برگزیدہ ہستیاں پیدا ہوئیں ،جنہوں نے مقامی لوگوں کو دین الہی کی تعلیمات کی طرف مائل کیا ،ان ہی
معزز ہستیوں میں سندھی زبان کے نامور شاعر شاہ عبد اللطیف بھٹائی بھی شامل ہیں ــ
سندھ کے یہ عظیم شاعر ومفکر شاہ عبد اللطیف بھٹائی 18 نومبر 1689 کو ہالا میں پیدا ہوئے،آپ کی شاعری کا منفرد انداذ ہے جس میں اللہ رب سے ناطہ جوڑنے اور بندوں سے محبت کا پیغام پنہاں ہے، آپ کی شاعری کی اس خوبصورتی نےآپ کو ایک اعلیٰ مقام عطافرمایا،آپ کی شاعری کےخوبصورت رنگوں میں انسانیت ،ایثار و قربانی ،عاجزی ،محبت ، اور عالمگیر بھائی چارے کا حسین پیغام ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
آپ کا یہ پیغام کسی ایک مخصوص طبقے یا مخصوص دور کے لئے نہیں تھا بلکہ عالمگیر حیثیت رکھتا ہے جس کی قدر و منزلت میں طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی کمی نہیں دیکھی جاسکتی۔ اس عظیم صوفی شاعر کے کلام کا مجموعہ "شاہ جو رسالو" آج بھی مقبولیت کے لحاظ سے سر فہرست سمجھا جاتا ہے، اس عالمگیر شہرت یافتہ رسالے کا کئی زبانوں میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ــ
یہ بات ہم سب کے لیے باعث فخر ہے کہ 283 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اس عظیم شاعر کی شخصیت اور کلام کو آج بھی اسی طرح پسند کیا جاتا ہے،جیسے آج سے پہلے کیا جاتا تھا ــ ماشاءاللہ




































