
افروزعنایت
عظیم مفکروشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری ہردورکی شاعری کہی جاسکتی ہے، یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ ہم سے ہی مخاطب ہوں۔ان کی شاعری
میں ہر قاری کے لیے ایک پیغام ہے۔اسی لئےآج بھی انہیں اس وطن عزیزمیں ایک خاص مقام حاصل ہے اور ان کی شاعری کو پسند کیا جاتا ہے۔ ــ غرض علامہ اقبال کو ہر دل عزیز شاعر کا مقام حاصل ہے ـ۔ ـ
علامہ محمد اقبال بحیثیت شاعر ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔ انہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی جو شمع روشن کی اور جو خواب دکھایا تھا ،اس کی تعبیر قائداعظم کے ہاتھوں ہمیں پاکستان کی صورت میں 78 سال قبل مل گئی لیکن افسوس بے حد افسوس آج ہم آزاد ہوتے ہوئے بھی غیروں کی غلامی پر مجبور ہیں جب کہ ایک مسلمان کا مقصد حیات ان غیروں سے اعلیٰ ہے۔ علامہ اقبال کا پیغام کتنا خوبصورت ہے جو آج اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ہمیں بالکل صحیح محسوس ہوتا ہے۔
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
آج ہم مسلمان اپنے آپ سے بھی دور ہوکر غیروں کے زیر نگیں ہوگئے ہیں۔ اگر ہم آج یہود ونصاریٰ کی دوستی خوشامد کرنے ،مشابہت اختیار کرنے سے دور ہو جائیں اور اپنے دلوں سے ان کا خوف نکال لیں تو ضرور کچھ نہ کچھ حاصل کرسکیں گے۔
ــ
دیکھا جائے تو یہود ونصاریٰ کی دوستی اور مشابہت نے ہماری اپنی پہچان کھودی ہے۔ ہم اپنی ذات سے بھی بے وفائی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔آج ہم مسلمانوں کی حالت آدھا تیتر آدھا بٹیر جیسی ہوکر رہ گئی ہے۔ اب بھی وقت ہے، ہمیں اپنا آپ منوانے کا ،کیوں کہ مومن تو خود ہی ایک قوت ہے جو دنیا اور آخرت کو پاسکتا ہے۔




































