
افروزعنایت
چند روزہ زندگی کو اپنے ہاتھوں روگ بنایا
جستجو منزل کی تلاش میں خوار رہا
سنور جائے زندگی یہی خواب رہا
ابھی اس بھنور سے نکلا نہ تھا
اولاد کی زندگی میں اجالے کے خواب آنکھوں میں بس گئے
بچوں کی کوئی تمنا نا رد کی
منہ سے جو ان کے نکلا وہ پورا کیا
اسی جستجو کی تکمیل میں
اپنوں کا رہا نہ اپنا ہی رہا
دل کے ہاتھوں مجبور تھا
دنیا ان کی سنور جائے
یہی میری تمنا تھی
بے لگام گھوڑے کی طرح دوڑتا ہی چلا گیا
نہ جانے کتنوں کو روندا
نہ جانے کتنوں کی حق تلفی ہوئی
زندگی کی شامیں ڈھلتی گئی بڑھاپے نے اپنے دامن میں لے لیا
آئینے میں جو اپنا چہرہ دیکھا تو وہ میں نہیں کوئی اور تھا
لرزتے ہاتھ خالی دیکھ کر آنسو بہاتا رہا۔
اس دنیا کی پونجی کی طلب نے
آخرت کی پونجی سے بھی محروم کر دیا
سوائے ندامت کے آنسوؤں کے
دامن خالی رہا
محلوں کی زندگی یہیں رہ گئی
دو گز قبر میں ہی میرا ٹھکانہ رہا ـ
افروز عنایت




































