
عصمت اسامہ
عالمی طاقتیں حیران ہیں کہ بٹگرام میں ہزاروں فٹ کی بلندی پرپھنسے انسانوں کو کیسےبچالیا گیا! انگشت بدنداں ہیں کہ بظاہرمشن امپاسیبل کوایک وسائل
سےمحروم قوم نے کس طرح انجام دے لیا!کیا جرات ہے،کیا بہادری ہے ! انسانیت کی معراج ہےکہ بغیر کسی مفاد کے لوگوں نے اپنی جانیں داؤ پہ لگاکےسب افراد کو زندہ بخیروعافیت زمین پرکیسے اتار لیا !(سب افراد اورادارے جنہوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ،سب داد وتحسین کے منتظرہیں) ابھی شکرانے کے نوافل ہی ادا کئے تھے کہ صبح ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر انڈیا کےچاند پر جانے کی خبریں ہر طرف پھیلا دی گئیں اور پھراس کا موازنہ بٹگرام آپریشن سے کرکے پاکستانی قوم کو طعنے مارےجارہےہیں۔
انڈیا کے چاند پر جانے کی خوشی کیوں منارہےہیں پاکستانی ؟ پہلےاپنے مقام کا تعین تو کرلیں۔آپ کےپاؤں تلے جو دھرتی ہے،جس پر آپ کھڑے ہو،یہ مٹی پاکستانی ہےیا انڈیا کی ؟ آپ بغیر سوچےسمجھے ہرپوسٹ کو شئیر کرنے سے پہلے اتنا تو سوچو کہ یہ موازنہ اس وقت کیوں کیا جارہا ہے؟ کچھ دن پہلے"یوم آزادی" تومنایا ہوگا ؟ ابھی ظالم اورمظلوم کا فرق واضح نہیں ہوا ؟پاکستان جواول روز سے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ،اس وقت "ففتھ جنریشن وار" کا ٹارگٹ ہے۔
دشمن بڑامکار ہے ،ہنسی ہنسی میں اس قوم کی رگوں میں وطن سے نفرت کا زہراتاررہا ہےاور مورال پست کرنے میں لگا ہوا ہے۔جو خبریں اورتصاویر بھارت کے چاند پر جانے کی شئیر کی جارہی ہیں ،ان میں جھنڈا ہوا میں لہرارہا ہے اور پیچھے فضا میں ایک اور چاند نکلا ہواہے-اسپیس شپ زمین پر ٹکا ہواہےجب کہ چاند پرہوااورکششِ ثقل ہوتی ہی نہیں۔ تھوڑا سا غور کرنے والا بھی سمجھ سکتا ہےکہ فیک پکچرز ہیں جوآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ اگر آپ حق کا ساتھ نہیں دے سکتے تو باطل کے لئے تالیاں بھی مت بجاؤ !
پرے ہے چرخ نیلی فام سے منزل مسلماں کی
ستارے جس کی گرد_ راہ ہوں ،وہ کارواں تو ہے !




































