لاہور میں فلسطین مارچ

عصمت اسامہ

امت مسلمہ کے چند تاریخی مسائل میں سےایک "مسئلہ فلسطین" بھی ہے جس کا آغاز 1917ء کے"معاہدہ بالفور"سے ہوا تھا جب انگریز

حکومت نے یہودیوں کے وطن کے قیام کا اعلان کیا تھا تاہم اسرائیل کا قیام 1948ء میں عمل میں آیا جسے تمام اخلاقی اصولوں کے علی الرغم ،مغرب کے ایماء پر دنیائے عرب کے سینے میں خنجر کی مانند گھونپ دیا گیا۔

برسہا برس سے فلسطینی مسلمان قبلہء اول بیت المقدس کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد کے زمانے کے گھروں اور بستیوں پر یہودی آباد کاروں نےقبضہ کر کے مقامی باشندوں کو وہاں سے بے دخل کردیا ہے۔صہیونی معاذ اللہ قبلہء اول کو شہید کرکے وہاں یہودیوں کا معبد " ہیکلِ سلیمانی" تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے ناپاک عزائم مسلم دنیا کو کسی اژدھے کی مانند گھیرے ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند روز قبل فلسطین کی آزادی کی تنظیم " حماس" نے ایک نئی تحریک کا آغاز کیا اور " غزہ " جسے دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل کہا جاتا ہے ،کو توڑ کر باہر نکل آئے اور ابابیلوں کی مانند  اسرائیلیوں پر " پیرا گلائڈر اٹیک " کرکے دنیا بھر کو حیرت میں ڈال دیا ۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ " ہر چیز چائنہ میں بنتی ہے لیکن جرات ،فلسطین میں بنتی ہے !"- اب صورت حال یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار یہودی ڈر گئے ہیں اور ان کی کثیر تعداد فلائیٹیں پکڑ کے فرار ہورہی ہے۔ اسرائیل کی پکارپر عالم کفر نے اس جنگ میں چھلانگ لگادی ہے ،امریکہ کا بحری بیڑا اسرائیل کی مدد کو آرہا ہے۔ برطانیہ اور دیگر اقوام بھی جنگ کے لئے ایندھن بھیج رہی ہیں جب کہ مسلمان ممالک میں سے اب تک صرف ترکی اور قطر نے واضح طور پر فلسطینی مسلمانوں کی عملی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

اسرائیل نے فلسطینی شہری آبادیوں پر فاسفورس بموں کی بوچھاڑ کر رکھی ہے اور ہسپتالوں میں زخمیوں اور شہداء کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ایسے میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق صاحب کی اپیل پر مال روڈ پر " یکجہتی فلسطین مارچ" کیا گیا جس میں مردو خواتین ،بچوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب نے کہا کہ "مسجد اقصیٰ اور ارض مقدس فلسطین کے وارث صرف غزہ و فلسطین کے مسلمان نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمان ہیں۔ اگرامریکہ،فرانس اور جرمنی ،اسرائیل کا ساتھ دیتے ہیں تو کیا ہمارا حق نہیں ہے کہ ہم اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کا ساتھ دیں؟ اللہ اور رسول  ص نے ظلم کے خلاف جہاد کا درس دیا ہے۔ ستاون اسلامی ممالک اگر متحد ہوگئےتو اسرائیل ہمارے رستے کی دیوار نہیں بن سکتا ۔ہم نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کریں گے۔

 سراج الحق صاحب نے نگران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاکڑ صاحب " دو ریاستی حل" قائد اعظم کی پالیسی سے انحراف ہے "-عالم اسلام کے حکمران  بتائیں کہ وہ اسرائیل کے محافظ ہیں یا اسلام کے ؟ اگر امریکی بحری بیڑہ غزہ جاسکتا ہے تو ہم بھی جاسکتے ہیں۔ یہ ہماری عزت اور ایمان کا مسئلہ ہے۔ آپ نے حکومت پاکستان سے فلسطین پر فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے مجلس وحدتِ مسلمین کے راہنما علامہ جواد احمد نقوی صاحب  نے بھی" یکجہتیء فلسطین مارچ" سے خطاب کرتے ہوئے نقارہ حق سے پنڈال کو گرما دیا اور مجمع ہمہ تن گوش ہوکےسننے لگا۔ آپ نے خطاب میں فرمایا کہ " آج سراج الحق صاحب نے فلسطینی بھائیوں کی خاطر اہم فریضہ ادا کیا ہے ۔ اسرائیل اور فلسطین کی جنگ وہی جنگ ہے جو حضرت امام حسین نے لڑی تھی ۔جب شیخ احمد یاسین نے الگ جماعت کی بنیاد رکھی تو اسرائیل کو پہلی بار اپنا وجود خطرے میں نظر آیا ۔ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ فلسطینیوں کو مکمل طور پر فلسطین سے بے دخل کرکے اسرائیل یہودیوں کو دے دیا جاۓ۔" ڈیل آف دا سنچری " میں سعودی عرب بھی شامل تھا۔حماس کا کہنا ہے کہ ایک چپہ بھی فلسطین کا کسی کو نہیں دیں گے ۔لوگ کہتے ہیں کہ حماس کی موجودہ جنگ سے اسرائیل سب کچھ مٹادے گا۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ تم نے وہ پڑھا ہے جو تمہیں انگریزوں نے پڑھایا ہے لیکن حماس نے کربلا کو پڑھا ہے، یہ مشق ان کو امام حسین نے سکھائی ہے ۔جب لشکر تمہارے خلاف جمع ہو جائیں تو پھر ڈرنا نہیں ہے۔ 

خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا 

شہیدوں کا خون ، ملت کی بیداری کا سبب بنتا ہے۔ حماس کی جدوجہد سے اب نریندر مودی کو بھی اپنا انجام نظر آرہا ہے ۔اس کا بلڈ پریشر تھم نہیں رہا ،اسے سمجھ آگئ ہے کہ اگلا نمبر کشمیر کا ہے۔موت سےاسلام نے مٹنا ہوتا تو کربلا میں مٹ جاتا ،اج اسلام سے لڑنے والوں کا نام مٹ چکا ہے۔سراج الحق صاحب ،ہم سب کےامیر ہیں جو طوفان اقصیٰ سے اٹھا ہے ،تھمے گا نہیں ،سارا خس و خاشاک بہا لے جائے گا ۔کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان اس ذلت سے نکلے گا۔پاکستانی فوج ،دنیا کی بہترین فوج ہے جس سے اسرائیل کو ڈرنا چاہئے ۔فوج کو واضح اقدام کرنا چاہئے ،آگے بڑھنا چاہیے۔آپ کے خطاب کے بعد میدان نعروں سے گونج اٹھا۔ حلقہء خواتین جماعتِ اسلامی کی ممتاز راہنماؤں محترمہ ثمینہ سعید ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،  ڈاکٹرزبیدہ جبیں ، ڈاکٹر حمیرا طارق،ربیعہ طارق ،عظمی ' عمران اور دیگر نے خواتین کے قافلوں کی قیادت کی۔ " یکجہتیء فلسطین مارچ" سے جماعتِ اسلامی لاہور کے راہنماؤں ذکر اللہ مجاہد ،ضیاء الدین انصاری ،لیاقت بلوچ ،جبران بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ عوام کی جوق در جوق شرکت اس بات کا عملی مظہر ہے کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ درد میں شامل ہے۔

تو پکارے گا تو اے صحنِ حرم آئیں گے 

  اب ابابیلوں کے انداز میں ہم آئیں گے 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے