اسماعیل ہنیہ کے بچوں کی جنت میں عید

   عصمت اسامہ 

عید کے دن الشاطی کیمپ غزہ میں اچانک قیامت برپا ہوگئی جب اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک گاڑی پرمتعدد میزائل داغےگئے۔اس گاڑی میں حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف

اسماعیل ہنییہ کےبیٹے ،پوتے پوتیاں اورخواتین تھیں ۔

 اسماعیل ہنیہ نےاپنے 3 بیٹوں اور متعدد پوتے،پوتیوں کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

"ہمارے تمام لوگوں اورغزہ کے رہائشیوں کےتمام خاندانوں نےاپنے بچوں کے خون کی بھاری قیمت ادا کی ہےاورمیں ان میں سے ایک ہوں۔میرے خاندان کے تقریباً 60 افراد تمام فلسطینیوں کی طرح شہید ہوئےاوران میں کوئی فرق نہیں، قابضین کا خیال ہے کہ لیڈروں کےبیٹوں کو نشانہ بنانے سے یہ ہمارے لوگوں کےعزم کوتوڑ دے گا۔ ہم قابضین سے کہتے ہیں کہ یہ خون ہمیں اپنے اصولوں اوراپنی سرزمین پرقائم رہنےمیں مزید ثابت قدم بنائے گا۔

دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا اورقلعےگرانہیں سکیں گےجو دشمن قتل و غارت، تباہی اورفنا کے ذریعے نکالنے میں ناکام رہا،وہ مذاکرات میں نہیں لے گا۔ دشمن وہم میں مبتلا ہے،اگر وہ یہ سمجھتا ہےکہ میرے بیٹوں کومار کرہم اپنی پوزیشن بدل لیں گے۔ میرے بیٹوں کاخون غزہ میں ہمارے شہید ہونےوالوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے کیونکہ یہ سب میرے بیٹے ہیں".

آفرین ہےاس اولو العزم رہنما کےایمان واستقامت پر،جس کے لئے ہر فلسطینی کا خون اس کے بچوں کی طرح اہم ہے،جو ابتلاء وآزمائش کی اس گھڑی میں بھی ایمان اور جہاد کے ساتھ اپنی تنظیم کےموقف کے ساتھ کھڑا ہے اوراس پر سمجھوتا نہیں کیا۔ اسماعیل ہنیہ کی اہلیہ ہسپتال میں تھیں جب انہیں اپنے بیٹوں ،پوتے پوتیوں کی شہادتوں کا علم ہوا ،انہوں نےوضوکرکے نوافل ادا کئے اوراللہ کی رضا میں راضی رہیں۔سلام ہے اس ماں کےحوصلے کو جس نے اپنے دل کے ٹکڑے کھودیے لیکن اپنا ایمان نہیں کھویا !ان کے صبر واستقامت پر سلام ہے۔

اسرائیلی فوج نےیہ حملہ ایسے وقت میں کیا جب اقوام متحدہ کی جانب سےعارضی  جنگ بندی ہوچکی تھی مگر اسرائیل کو ہرعالمی معاہدے سے یوٹرن لینا ہی آتا ہے۔ حال ہی میں اسماعیل ہنیہ نےایران کا دورہ کیا تھا،وطن پہنچنے پران کی فیملی کو شہید کردیا گیا ۔اس بزدلانہ حملے کےبعد عالمی راہنماؤں نےاسرائیلی فوج کی مذمت کی اورترکی نے اسرائیل کےساتھ جنگ بندی ہونےتک تجارت بند کرنےکا اعلان کیا۔ اب کھسیانے ہوکر سیاسی بیان دے رہے ہیں کہ یہ حملہ نیتن یاہو کو بتائے بغیر کیا گیا تھا۔ یہ اسرائیل کی ذہنی اور اعصابی شکست کی علامت ہے۔

اسماعیل ہنیــہ کی بہو، شـہید حازم اسماعیل ہنیــہ (ابوعمرو) کی اہلیہ اور شـہید بچیوں امانی حازم اور مونا حازم ہنیـہ کی والدہ نےاپنے شوہرکو الوداع کہتے ہوئے کمال صبرو ضبط کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا :"اے میرے حبیب ،آپ کی عید جنت میں ہوگی ۔

رسول ﷺ کوسلام کہیں، تمام شـہداء کو سلام کہیں اور اللہ کے اذن سے، اللہ کے اذن سے ہم صبرکرنے والوں میں سے ہیں اوراللہ کے اذن سے میں نے آپ کو اللہ کے حضور پیش کیا۔ اللہ مجھے میری مصیبت میں جزا دے اور اس کی جگہ اس سے بہتر چیزعطا فرمائے۔امانی اور مونا آپ کی پیاریاں آپ ساتھ ہیں، ان کا خیال رکھیں۔

اور اللہ آپ پر رحم فرمائے، امیر اور محمد (حازم کے بھائی)۔

اللہ آپ کے لیے آسان کرے، ابو عمرو، اے قرآن حفظ کرنے والے، اے امام

رسول ﷺ پر فدا ہونے والےوہ( یہودی) ناکام رہے، حازم زندہ رہے، وہ نہیں مرے۔ [اور اللہ کی راہ میں مرنےوالوں کو مردہ نہ سمجھو، وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، رزق پارہے ہیں۔] اللہ کی مرضی سے آپ اپنے ٹھکانے میں چلے گئے اورجنت النعیم میں چلے گئے۔ کوئی بھی عربوں سےاپیل نہ کرے، یہ تو وہ ہیں جنہیں ہماری ضرورت ہے۔ہمیں ان کی ضرورت نہیں !"۔

 سچ تو یہ ہے کہ اہل فلسطین کا ایمان دیکھ کر اپنےایمان بہت کمزور دکھائی دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بیت المقدس پر قربان ہونے والوں کی شہادتوں کے صدقے ،فلسطین کو اسرائیلی تسلط سے آزادی عطا فرمائے ،آمین ۔

 بقول شاعر علی شاہد دلکش:

   سرزمین بیت مقدس کے مکینوں کو سلام

اے فلسطین تیرے شہر کی گلیوں کو سلام

پاک دامن جو بے رحمی سے کچل ڈالے گئے

ان گنے پھول کی معصوم سی کلیوں کو سلام

غاصبوں سے لڑے ،جی جاں سے نڈر ہوکے سبھی

جاں ہتھیلی پر لئے سارے شہیدوں کو سلام

فلسطین کی تحریک آزادی کےسربراہ اکسٹھ سالہ اسماعیل ہنیہ ،جوفلسطین کے سابق وزیراعظم بھی رہے ،انہوں نےعید کے دن اپنی تقریر میں بیت المقدس کی خاطر ایک "عالمی عوامی محاذ" کی تشکیل پرزور دیا جوحالیہ جہاد فلسطین میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے