
عصمت اسامہ
بیت المقدس ،عالم اسلام کا قبلہء اول اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائےمعراج ہے ۔انبیاء کی سرزمین پر اس وقت قیامت برپا کردی گئی ہے۔
فلسطین کی شہری آبادی جس نے رفح بارڈر پر پناہ لے رکھی تھی ۔اسرائیل نے آج اس بے سروسامان نہتی آبادی پر بمباری کا آغاز کردیا ہے ۔یہ 15 لاکھ جانیں ،اگر نہ رہیں تو نعوذباللہ پھربیت المقدس بھی نہ رہے گا۔اسرائیل کا اگلا نشانہ نعوذباللہ مکہ مکرمہ ہوگا ۔
آپ سے گزارش ہے کہ پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ،افواج پاکستان کو فلسطین کی جانب روانہ ہونے کا حکم دیں۔۔اگر ہماری افواج ،اقوام متحدہ کے امن مشن پر دیگر ممالک تک جاسکتی ہیں تو اپنے ایمان اور عقیدے کی پکار پر لبیک کہنا اولین لازم ہے ،ورنہ ہم روزمحشر اپنے پروردگار کو کیا منہ دکھائیں گے ؟؟
یہ گھڑی محشر کی ہے،تو عرصہء محشر میں ہے
پیش کر غافل عمل کوئی اگر دفتر میں ہے
نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ٰ ( ادارہ رنگ نو )




































