
عصمت اسامہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں "مدر ملک بینک " کا افتتاح ،اسلام کے نظامِ
رضاعیت کے خلاف گہری سازش تھی،جس پر آپ نے بروقت قلم اٹھایا ،سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی اور عوام کےمطالبے پر بالآخر اس بینک کو بند کردیا گیا ۔
اس سے قبل ایل جی بی ٹی نظریہ پر مبنی امریکی میوزیکل بینڈ جسے سرکاری سرپرستی میں کراچی آرٹس کونسل کے تعاون کے ساتھ موسیقی کے ذریعے "ہم جنس پرستی" کا غلیظ پرچار کرنے کی آزادی ملی تھی مگر کچھ پروگراموں کےبعد ،آپ کے تحریر کردہ بلاگز اور ای میلز کی وجہ سے اس بینڈ کو اپنے منصوبےلپیٹ کر جلد واپس امریکا جانا پڑا ۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ جماعت چہارم کی درسی کتاب میں دوم خلیفتہ المسلمین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں غلط اور نازیبا الفاظ کے آپشن دئیے گئے تھے ؟ مگر اہل علم وقلم نے بروقت احتجاج کرکے حکومتی ادارے کو نصابی کتاب میں موجود غلطی کو درست کرنے پر مجبور کردیا تو اے اہلِ علم وقلم ! جاگتے رہیے ،اپنے دین و ملت کے دفاع کی نظریاتی سرحدوں پر پہرہ دیتے رہیے ! آپ کے کرنے کا کام یہ ہی ہے ! اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو !




































