
زہرایاسمین/ کراچی
ہر سال چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان منایا جاتا ہے۔ پاکستان کےازلی دشمن بھارت نے پانچ اورچھ ستمبرکی درمیانی رات کو اچانک بغیر کسی پیشگی
اطلاع پاکستا ن پرزمینی وفضائی حملےشروع کردیے،بعدمیں بحری حملےبھی شروع کیے،پاکستان کی غیرت مند اوربہادرافواج نےتمام حملوں کا بھر پور مقابلہ کیا ،سترہ روز جاری رہنے والی اس جنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ۔جب بھارت کو ہر میدان میں منہ کی کھانا پڑی تو اس نے جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر دباؤ ڈالا ،بالآخر جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔ اس جنگ کے کچھ خاص پہلو ہیں جو میں سامنے لانا چاہوں گی۔
جنگ حوصلوں سے لڑی جاتی ہیں
انیس سوپینسٹھ کی جنگ نےاقوام عالم پریہ بات ثابت کردی کہ جنگیں صرف مہلک ہتھیاروں اور بڑی فوجی قوت سےنہیں بلکہ حوصلوں،قومی اتحاد، عزم و استقلال اور جذبےکےساتھ جیتی جاتی ہیں۔پاک،بھارت جنگ تقریباً سترہ روزجنگ جاری رہی جس میں پاک فوج اورپاکستانی عوام نےلازوال قربانیوں کی مثال پیش کر کے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا تھا۔
ہرگھڑی تیار کامران ہیں ہم*
سات ستمبر انیس سو پینسٹھ کو پاک فضائیہ نے اپنے مجوزہ ہدف کےحصول کےلیےدشمن پر وار کیے۔ ایک طرف اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم جیسے سپوت نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جہازوں کو مار گرایا تو دوسری طرف اسکوارڈرن لیڈرسرفرازرفیقی اور سکوارڈرن لیڈر منیر الدین اور علاء الد ین جیسے شہیدوں نے بھی ثابت کر دیا کہ حرمت وطن کی خاطر ان کی جانوں کانذرانہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔ میجر عزیز بھٹی اپنے رفقا کے ہمراہ مسلسل چھ دن اور راتوں تک لاہور کے مرکزی محاذپردشمن کے حملوں کوپسپا کرتےرہےاوربالاخرجام شہادت نوش کیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے پاکستان کی پہلی بحری آبدوز غازی کےذریعےدشمن کی سمندری حدود کی خلاف ورزیوں پر منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستان کی تاریخ کاروشن باب تاریخ گواہ رہےگی کہ ستمبر 1965 میں بھارت کے ناپاک عزائم اور پاکستان پرقبضےکی سازش کو پاک فوج اورپاکستانی قوم نے ناکامی کی دلدل میں دھکیل دیا تھا۔ چھ ستمبر کا دن یوم دفاع پاکستان دراصل دن ہماری قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مظہر ہے۔یومِ دفاع ہمیں ایک مضبوط اورمتحد قوم ہونے کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان ایک ایسی فوجی قوت اور عوامی طاقت سےمالا مال ہے جو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد۔





































