محمد ﷺ سے وفا*

  زہرایاسمین / کراچی

  رسول کریم ﷺ ،حضور سرور کونین،خاتم الانبیاء ،رحمت  للعالمین کی پیدائش کا مہینہ ہے ،سیرت کی کتب زیر مطالعہ ہیں، اچانک  ذہن کے کسی گوشے میں

 علامہ اقبال کی نظم جواب  شکوہ یہ اشعار  گونجے

   *کون ہے تارکِ آئینِ رسُولِ مختار ﷺ ؟

مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار؟

کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟

ہوگئی کس کی نِگہ طرزِ سلَف سے بیزار؟

قلب میں سوز نہیں، رُوح میں احساس نہیں

کچھ بھی پیغامِ محمّدﷺ  کا تمھیں پاس نہیں

  نظم کا یہ حصہ پڑھ کر میں گہری سوچ میں ڈوب گئی یا الٰہی یہ جو کچھ علامہ اقبال نے آج سے ایک سو بارہ سال پہلے یعنی 1913 میں، ایک صدی سے زائد عرصہ قبل یہ نظم لکھی تھی، آج  طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مسلمانوں کا من حیث القوم مجموعی طور پرکچھ یہی حال  ہے۔ 

 اس کی وجہ آج بھی وہی ہےجوعلامہ اقبال نےاس وقت بیان کی تھی کہ مسلمان قرآن وسنت  کواپنا آئین بنانےکےبجائےاسےترک کرچکےہیں۔ مصلحت پسندی کی آڑ میں ملک و قوم  کی سالمیت و ترقی  کے خلاف  ملک و قوم کو نقصان پہنچانےکےمعاہدے اور سودے کیے جاتے ہیں۔ مسلمانوں  کو ایک بڑی تعداد کو آج  بھی  شعائر اسلامی سے کوئی سروکار نہیں۔ وہ ابھی تک  اسی  بدمستی اور نا عاقبت اندیشی میں مبتلا ہیں جو مغرب (یورپ و امریکہ) اور ہندوستان  کے شعائر سےمتاثر ہوکر اان ہی کو اپنائے  بیٹھے ہیں۔  اسی نظم میں علامہ اقبال نےکہا تھا

  وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود!

یہ مسلماں ہیں، جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود؟

 آج بھی یہی حال ہے،فلسطین میں  یہود  کی چیرہ دستیاں، ظلم و بربریت پرمسلم حکمرانوں کی زبانوں پرتالےپڑے ہیں، خوشی کےموقع پر دیوالی کی طرح آتش بازی کے مظاہرے، چراغاں پٹاخے بم وغیرہ پھوڑنا، شادی بیاہ پرمہندی مایوں ( برائیڈل شاور)، پھر ستواسہ ( بے بی شاور) بچے کا عقیقہ جو سنت ہے ،وہ بھی نمود و نمائش کی نظر ہوجاتا ہے۔ اپنی اور گھروالوں کی (پیدائش کی، شادی کی، موت پر برسی منانا) یہ عیسائیت اور ہندو مت کے رواج  ہرگز ہماری اقدار  نہیں ۔ ہماری اقدار و روایات کیا ہیں؟  بہت آسان  اورسادہ ہیں ،قرآن وحدیث اورسیرت النبی ﷺ میں واضح ہیں ۔

تہوار عیدین ، نمازجمعہ و خطبہ، نکاح، ولیمہ اور عقیقہ،  بیمار کی عیادت،پنج وقتہ نماز،رمضان کےروزے،زکوٰۃ،صدقہ وخیرات،انتقال پرتجہیزوتکفین کے انتظامات اور  نماز جنازہ کا اہتمام تین دن تک مرحوم / مرحومہ کے گھر کی خبر گیری ان کے طعام  اور گھر کے کاموں کے لیے سہولت فراہم  کرنا۔ ہم نے  اس آسان دین پر عمل چھوڑ کر اغیار کے  شعائر کو اپنا کر خود مشکل میں ڈالا ہوا ہےکیونکہ ہم اب بھی  غفلت اور خود فریبی و خود غرضی کے حصار میں جکڑے  ہوئے ہیں۔

مسلمانوں کو احساس ہی نہیں کیونکہ دلوں میں بےحسی چھائی  ہوئی ہے جس نےاحساس، لحاظ ومروت بےلوث محبت ہمدردی وغم گساری کے اوصاف پر پردہ ڈال رکھا ہے، ضمیر مردہ ہے،روح و قلب پر دنیا پرستی کی ہوس چھائی ہوئی ہے۔ماہ ربیع الاول  ہے جگہ محفل میلاد،سیرت النبی ﷺ کانفرنسیں ، نعت کی محفلیں  مقابلے، نعتیہ مشاعرے اور دیگر پروگرامات منعقد ہورہے ہیں لیکن بہت سےروح سے خالی ہیں۔ پیغام محمد ﷺ  کا اگر پاس  رکھنا ہے جو خود  نبی کریم ﷺ کی سنتوں کو اپنانا سیرت النبی ﷺ  کے سانچے میں ڈھالنا ہوگا۔

  میری دعا ہےاللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو غفلت سےبیدارکردے،احساس کی دولت سے مالامال کردے،آمین۔ 

علامہ اقبال کی طرح میرابھی یہی مانناہے کہ

 *دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کراچی حقیقت اور خواب کے درمیان (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے اس بیان نے توجہ حاصل کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لوگ خوش ہوں ،کراچی

... مزید پڑھیے

اچھی صحت،دولت اور دانائی کا حصول مگر کیسے ؟ (زہرا یاسمین / کراچی )

زہرا یاسمین/ کراچی

بچپن سے بینجمن فرینکلن کا یہ قول بہت سنا اور اس پوئم کو گایا ہے

... مزید پڑھیے

تیز بارش اور خیمہ بستی (عائشہ بی )

                  عائشہ بی

بارش رات بھر برستی رہی۔ لگاتار بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔۔ ہر جگہ پانی ہی پانی۔۔۔خیمے کی کمزور چھت سے ٹپکتی بوندیں امّی کے

... مزید پڑھیے