نظر بد سے بچنا بھی ضروری

زہرا یاسمین/ کراچی

 عمر شاہ ہنس کے ہنساکے سب کورلا کے  چل دیا۔ یہ خبر کل سوشل میڈیا پر گرم تھی۔ ایک ننھے معصوم بچے کے انتقال کی خبر نے  مجھے بھی دکھی

کردیا، اولاد کی جدائی والدین کے لیےسانحے سے کم نہیں ہوتی،  کہتے ہیں کہ بچےتوسب کے سانجھے ہوتے ہیں عورت کی اندر اللہ نے مامتا  رکھی ہے لڑکیاں گڑیوں سے کھیلتی ہیں بچوں سے پیار کرتی ہیں، یہ فطری ہے، شاید اسی لیے میں نے جب اس بچے کو دیکھا تو مجھے بھی اپنا سا لگا لیکن عمر شاہ  بس اتنی ہی عمر لکھوا کر آیا تھا، گو ٹی وی اور رمضان نشریات سے مجھے  کوئی سروکار نہیں ہوتا  ،مجھے سوشل میڈیا کے  ذریعے معلوم تھا کہ  یہ بچہ رمضان کی نشریات میں اپنے بھائیوں کے ساتھ شریک ہوتا تھا،ان بچوں کی معصومانہ باتوں سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ  بیرون ملک بھی بہت سے  لوگ خوش ہوتے تھے۔

 بچے تو ہمارا مستقبل ہیں ،سرمایہ ہیں ،یہی ہماری نسل آگے بڑھاتےہیں،بچے سب کوعزیزہوتے ہیں ان کی بہتر پرورش ضروریات پوری کرنے  سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ان کی  تعلیم و تربیت کے لیے تمام والدین اپنی بساط بھر کوشش کرتے ہیں تاکہ یہ کسی قابل ہوں ،یہ مستقبل کے معمار ہیں، معاشرے کا بہترین فرد بنیں۔

 کل ہی دو گھرانوں سےانتقال کی خبرسنی دونوں مرحومین کی عمراسی سےنوے سال کےلگ بھگ تھی لیکن عمر کے کمسنی میں بچھڑ جانے کا بہت دکھ ہے، میں اسے صرف نام اور چہرے کی حد  تک جانتی تھی ،میرا اس سے کوئی  جذباتی  یا دلی کوئی لگاؤ یا وابستگی نہیں تھی پھر بھی دل بہت اداس ہے۔ موت تو برحق ہے ،جانا ہر کسی کو ہے کوئی جلدی جاتا کوئی دیر سے جاتا ہےیہی دنیا ہے فانی کی حقیقت ہے،عمر کیوں جلدی دنیا سے چلاگیا ؟  اس کی موت کی کئی طبعی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔کچھ لوگ نظر بد کی بات بھی کر رہے ہیں کہ بچے کو زمانے کی نظر لگ گئی۔ اس کی شہرت کی وجہ سے کوئی بری نظر اسے جلد موت کے منہ میں لے گئی۔ حقیقت کا علم صرف اللہ رب العزت کو ہے   باوجود اس کے کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جسے آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔نظر بد بھی ہوتی ہے،  یہ بھی درست ہے۔ نظر بد سے حفاظت  کا طریقہ بھی قرآن و سنت  سے ملتا ہے۔ نبی کریم ﷺ بچوں سے بے انتہا محبت کیا کرتے تھے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں اور بڑوں کو نظر بد سے بچنے کی  دعائیں بھی سکھائی ہیں ۔

  نظر بد بھی ہوتی ہے ،یہ ایک حقیقت ہے، اس سے پناہ مانگنااورمحفوظ رہنا بھی ضروری ہے،رسولِ کریم ﷺ کی احادیث کی روشنی میں نظربد کی حقیقت اور اس سے بچنے کی دعاؤں سے آگاہ  کرنا چاہوں گی۔ نظر بد کی حقیقت  احادیث کی روشنی میں  ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔

كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعود من أعين الجان وأعين الإنسان، فلما نزلت المعوذتان أخذ بهما وترك ما سواهما »

  آپ  ﷺ نے بچوں

”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کی نظروں سےاورانسانوں کی نظروں سےاللہ کی پناہ مانگتےتھے،پھرجب معوذتین کا نزول ہواتوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پکڑ لیا (یعنی اس کے ساتھ دم کرتے)اور دیگر کو ترک کر دیا۔“ [سنن الترمذي، رقم الحديث 2058 سنن النسائي، رقم الحديث 8271 سنن ابن ماجه، رقم الحديث 3511]

امام ترمذی نے کہا ہےکہ یہ حدیث حسن ہے۔

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسن و حسین رضی اللہ عنہما کو دم کرتے تو کہتے

أعيذكما بكلمات الله التامة من كل شيطان وهامة، ومن كل عين لامة »

میں تم دونوں کو الله تعالیٰ کے مکمل کلمات کےساتھ پناہ میں دیتا ہوں ہرشیطان اور ہر زہریلے کیڑے سے اور ہر نظربد سے۔“[صحيح البخاري، الكبائر للذهبي ص: 16]۔

 نظر بد سے بچنے کے لیے دعائیں۔

 سورہ فاتحہ ،معوذتین۔

 ماشاءاللہ ولاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم ۔

 نظر بد کی دعا:

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ."

 میں اللہ کے کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا/ مانگتی ہوں ہر شیطان کے شر سےہرریتیلے کیڑے سے اور نظر بد سے۔

 موت کو برحق جاننے کے باوجود  ہمارا اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنا مدد مانگنا اور حفاظتی تدابیر کرنا بھی ضروری ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کراچی حقیقت اور خواب کے درمیان (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے اس بیان نے توجہ حاصل کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لوگ خوش ہوں ،کراچی

... مزید پڑھیے

اچھی صحت،دولت اور دانائی کا حصول مگر کیسے ؟ (زہرا یاسمین / کراچی )

زہرا یاسمین/ کراچی

بچپن سے بینجمن فرینکلن کا یہ قول بہت سنا اور اس پوئم کو گایا ہے

... مزید پڑھیے

تیز بارش اور خیمہ بستی (عائشہ بی )

                  عائشہ بی

بارش رات بھر برستی رہی۔ لگاتار بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔۔ ہر جگہ پانی ہی پانی۔۔۔خیمے کی کمزور چھت سے ٹپکتی بوندیں امّی کے

... مزید پڑھیے