
زہرا یاسمین /کراچی
وہ وفا کا پیکر بنی صبر ، ہمت اور وقار کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے، اک مرد مجاہد کی نصف بہتر ہے،بچوں کی بہترین ماںاور امت مسلمہ کی غم گسار
فلسطین پر گزشتہ دو برس سےجاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف اپنے شوہراور بچوں کے ہمراہ اہل فلسطین کی آوازبن کرآہنی چٹان کی مانند ڈٹی ہوئی ہے ۔ اس کے جری و بہادر شوہر( میری نگاہ میں مرد قلندر) نے جو فلسطین کی آزادی اور حقوق کی بحالی کے مشن سے وابستہ رہے، اب وہ عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بن گئے ،منزل پر پہنچے لیکن قید کردیے گئے۔ ظالم اسرائیلی فوج سے زخم کھایا لیکن سر نہ جھکایا، اس وفا شعار ہمت کا پیکر بیوی نے اپنے دین کی حدود میں باحجاب رہتے ہوئےخود کو ایک مضبوط عورت کی مثال بنادیا ہے۔
یہ ہے اصل ویمن ایمپاورمنٹ جو حافظہ ،اعلیٰ تعلیم یافتہ اورمتمول گھرانےکی بیٹی ہونےکےساتھ ذمہ دار گھریلوخاتون ،بہترین بیوی اور ماں کے ساتھ ایک بہترین مشن اورینٹڈ این جی اوکی سرپرست اوراپنے شوہر کی رہائی کے لیےبغیر کسی سمجھوتے یا ڈیل کے کھڑی ہے فلسطین کاز کے لیے اس کا عزم آج بھی توانا ہے۔
وہ استقامت سے ڈٹی ہوئی ہے بےخوف کھڑی ہے،اس نےاپنے کام اپنےاخلاق و کرداراورایمانی وقت سے دنیاپرثابت کردیاہےکہ حجاب اور دین کی حدود میں رہتے ہوئے عورت کمزور نہیں بلکہ سب سے طاقتور ہے، مجھے اس پر ناز ہے ،میرا سلام ہے اس کو اس کے شوہر بچوں اور فلسطین کی آزادی و سلامتی کے مشن سے وابستہ اس کے ساتھیوں کو ، مجھے قوی امید ہے میری عزیز بہن" حمیراطیبہ " تم کامیاب رہوگی ،دنیا میں بھی آخرت میں بھی،ان شاءاللہ ۔





































