محوحیرت ہوں

روزینہ خورشید/کراچی

 فون کی گھنٹی کافی دیرسےبج رہی تھی،عموماًاحمد صاحب آفس میں غیر متعلقہ نمبرسے آنے والی کال ریسیو نہیں کرتےتھےلیکن مسلسل بجتی

گھنٹی نےانہیں فون اٹھانے پرمجبور کر دیا۔ فون سنتے ہی ان کی حالت غیر ہونےلگی۔۔پاس بیٹھے ماجد صاحب نے انہیں سہارا دے کر کرسی پر بٹھایا توانہوں نےلڑکھڑاتی ہوئی آواز میں پانی مانگا۔جب اوسان بحال ہوئے تو انہوں نے بتایا " تھانےسے ایس ایچ او کی کال تھی کہہ رہا تھا ہم نےآپ کے بیٹےکوچار لڑکوں کے ہمراہ  ڈکیتی کےالزام میں گرفتار کیا ہےلیکن آپ کا بیٹا تو بڑا ہی معصوم لگ رہا ہے۔ لیجیے اس سے بات کیجئے۔۔۔پھر اس نے فون میرے بیٹے کوتھما دیا وہ روتے ہوئے کہہ رہا تھا پاپا پلیزمجھےیہاں سے لے جائیں یہ لوگ مجھے بہت مار رہےہیں ۔ پاپا میں بے گناہ ہوں ۔ میں نے کچھ نہیں کیا وہ مسلسل رو رہاتھاپھر اس نےکال ختم کردی۔

فون پر بیٹےکی آواز سنتے ہی احمد صاحب کے ہوش اڑ گئے، ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا وہ کیا کریں۔ اس سےپہلے کہ ان کی طبیعت مزید خراب ہوتی ،ان کے دوست نے کہا ارے مت پریشان ہوں ۔ آج کل بہت فراڈ ہورہے ہیں ۔آپ فورآ اپنے بیٹے سےرابطہ کریں۔

احمد صاحب نے جب کال کی تو ان کے بیٹےنے فون اٹھایا۔۔۔ انہوں نے بےقرارہو کرپوچھا اسد بیٹا تم کہاں ہو۔۔۔؟ خیریت سےتو ہو نا۔۔۔جی پاپا میں  ٹھیک ہوں۔ آج گھر پرہی ہوں طبیعت ٹھیک نہیں تھی تویونیورسٹی سے چھٹی کرلی تھی لیکن آپ پریشان کیوں لگ رہےہیں ۔ اس نے فکرمندی سے پوچھا۔ نہیں کوئی خاص بات  نہیں۔ احمد صاحب نے مطمئن ہوتےہوئے جواب دیا ۔۔۔ پاپا کچھ دیرپہلے میرے موبائل پرآپ کے کسی دوست کی کال آئی تھی تو میں نے ان کوآپ کا نمبردے دیا ہے"اسد نے جب انہیں یہ بتایا تو ساری کہانی ان کی سمجھ میں آگئی کہ کس طرح پہلےان کے بیٹے کوکال کرکے اس کی آواز اوران کا نمبر حاصل کیا گیا پھر اے آئی یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے کسی اور کی آواز کووائس چینجر کےذریعے ان کے بیٹے کی آوازمیں تبدیل کر کےانہیں سنایا گیا تاکہ وہ بھاگتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے مطلوبہ مقام پر پہنچیں تو انہیں اغوا کر لیا جائے اورپھرگھروالوں سےتاوان وصول کیا جائے۔ وہ تو بھلا ہواحمد صاحب کے دوست  کا جنہوں نے گھر فون کرنے کا مشورہ دیا اوروہ کسی بڑی مصیبت میں گرفتارہونے سے بچ گئے۔

گھر پہنچ کرجب انہوں نےسارا ماجرہ سنایا توان کی بیگم بھی پریشان ہو گئیں۔۔۔۔۔۔  بیٹا جوانجینئرنگ کا طالب علم تھا کہنےلگا "ارے پاپا یہ اکیسویں صدی ہے، ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں جی رہے ہیں جہاں اب ہرطرف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کاراج ہوگا۔ بیسویں صدی کی ایجادات اب پرانی اور متروک ہوتی جارہی ہیں ۔ ان کی جگہ جدید اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیزلےرہی ہیں ۔ آج سے 50 سال پہلے جوچیزیں ناممکن تھیں وہ سب اب ایک کلک پرممکن ہیں ۔ایسی ایسی مشینیں بھی ایجاد ہو چکی ہیں جو انسان کےسچ اورجھوٹ کو جانچ لیتی ہیں۔ اب کسی کی بھی آواز کو کسی دوسرے شخص کی آوازمیں کنورٹ کرنایا فیک ویڈیو بنانا کچھ بھی مشکل نہیں ۔

احمد صاحب اور ان کی بیگم حیرت سےمنہ کھولے بیٹے کی باتیں سنتے رہے۔ ہمارے پردادا نے کبھی یہ سوچا بھی نہ ہوگا کہ چار مختلف ممالک کےرہنے والے افرادایک ہی وقت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کر سکتےہیں  یا آن لائن کلاس لے سکتے ہیں ۔۔۔ اسد کی امی کہنے لگی ہاں بیٹا ترقی کا سفر تو ہر لمحے جاری ہے۔اب وہ دور گیا جب لمبی لمبی لائنیں لگا کر ہم بل جمع کیا کرتے تھے۔ اب تو بس ایک کلک پہ آن لائن بینکنگ کےذریعے سارے بلزجمع ہو جاتے ہیں، گھر بیٹھے خریداری ہوجاتی ہے۔۔۔ جی ہاں امی جان اس کے علاوہ ایسی ایسی پروگرامنگزمتعارف کروا دی گئی ہیں کہ ہم کہیں بھی ہوں وہاں سے اپنے گھر کا دروازہ ،فریج ،ٹی وی سب آپریٹ کرسکتے ہیں۔۔ ہرروز ایک نئی ایجاد پچھلی ایجاد کو پیچھےچھوڑ رہی ہے اب تو سائنس دان میٹاورس ایمیجنری ورلڈ بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جہاں پہ ہر انسان کے ایواٹارکوٹرینڈ کیا جائےگا ۔وہ اپنی اس دنیا میں اپنی مرضی سے آزادی کے ساتھ ہر وہ کام کر پائےگا جو اس دنیا میں نہیں کرسکتا ۔ اسے وہاں  کبھی موت نہیں آئے گی۔

احمد صاحب کے ذہن سے اب تک صبح کا واقعہ محونہیں ہواتھا ،بیٹے کی زبانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب کی باتیں سن کر کہنے لگے  بیٹا!  لگتا ہے وہ دورآہی گیاہے جس کے لئے علامہ اقبال نے کہا تھا

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں

 محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

 

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

لیڈیزلاؤنج اینڈ کیفےماڈل ٹاؤن اے بہاولپور (بلاک)

بنت یعقوب

آج لیڈیز لاونج میں نوجوان بچیوں کا ایک پروقاراجتماع منعقد کیا گیا، جس کا عنوان

... مزید پڑھیے

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے