
کراچی (ویب ڈیسک )گولیمار 2 نمبر رضویہ سوسائٹی کے قریب 5منزلہ عمارت گر گئی۔عمارت گرنے سے 13افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔متاثرہ
عمارت کے نیچےایک کلینک بھی تھا۔
پولیس کے مطابق عمارتیں 40،40 گز کے 3 پلاٹوں پر بنی ہوئی تھیں، جن میں ایک عمارت مکمل طور پر گر گئی جبکہ 2 عمارتوں کے بیشتر حصہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
اس عمارت کا بلڈر جاوید بھی اس عمارت میں رہائش پزیر تھا۔ عمارت کا بلڈر جاوید اور اس کا بیٹا بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر تھے۔ملبے میں دبے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹریچر اور آکسیجن سیلنڈر بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔جبکہپاک فوج کےجوان بھی امداد کے لیئے پہنچ گئی ہیں۔





































