
کراچی(ویب ڈیسک) کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے ہفتے میں 2دن
کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔سندھ میں جمعہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں آٹھویں کلاس تک اسکولوں میں تدریسی عمل کو بھی معطل کردیا گیا ہے،جبکہ سندھ حکومت انٹرسٹی اور بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا اعلان بھی کرچکی ہے۔




































